Cherreads

Chapter 2 - اندھی گلی قسط 2

پہلی کال

گھر پہنچتے ہی کامران نے فون اٹھایا۔ نمبر وہی… "HER"۔

اس نے ڈرتے ڈرتے کال ریڈائل کی۔

"ہیلو…؟" کامران کی آواز کانپ رہی تھی۔

دوسری طرف صرف گہری سانس لینے کی آواز تھی۔

پھر ایک دھیمی سی لوری بجنے لگی۔

کامران کا دل بیٹھ گیا — یہ وہی لوری تھی جو اس کی ماں اسے بچپن میں سنایا کرتی تھی،

لیکن ماں کو گزرے ہوئے دس سال ہو گئے تھے۔

"تم مجھے بھول گئے، کامران…" ایک سرد آواز کان میں پڑی۔

پھر اچانک چیخ کی آواز آئی اور لائن کٹ گئی۔

کامران نے کھڑکی سے باہر دیکھا —

وہی لڑکی، دور گلی کے کونے پر کھڑی تھی، اور سیدھا اس کی طرف دیکھ رہی تھی۔

More Chapters